Latest News

By | December 10, 2019
کوھاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس اجلاس میں 2022،23 کے لئے نومنتخب کابینہ کا اعلان ارشد حیات صدر۔پیر کامران شاہ سینئر نائب صدر اور ایازشاہ نائب صدر،مبین اعوان،عبدالرحمان،ارشد خٹک،محمدنعیم ودیگر ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی منتخب،جو کہ یکم اکتوبر سے چارج سنبھالیں گے اسکے علاوہ حنان شاہ سٹینڈگ کمیٹی برائے کسٹ چئیرمین و روبیل نزیر وائس چئیرمین واسع پراچہ ہوں گے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اسکے بعد سید فائق شاہ نے نئی کابینہ کا اعلان کیا،رشیدپراچہ نے سابقہ حسابات سے آگاہ کیا حکومت سے صنعت و تجارت کے فروغ سے متعلق دیرینہ مطالبات, چیمبر کی کارکردگی، فیوچر پلان کے بارے آگاہی اور عوام کو ٹیکس پئیر بن کر چیمبر کا ممبر اور صنعت لگانے کا پیغام دیا نئے منتخب صدر نے کوھاٹ چیمبر اور صنعت وتجارت کے فروغ کے لئے بھرپور کام کرنے کا عزم کیا تمام نئے اور سابقہ عہدیداران نے ہمیشہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے خدمت کا یقین دلایا اسکے بعد حاجی شیر خان،حاجی عابد خان نے بازار یونین کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں تاجر رہنما منصور پراچہ، اسد جاوید، اسرار شینواری،عظمت جمیل،ملک عاطف خان،ایم جنید، راشد ،قاری فتح محمد،محیط خٹک، شاکر ناظم، تنویر شاہ،محسن عتیق،شاہین حاجی،عبدالواسع پراچہ،عمادالدین،طارق شفیع درانی،اقبال میر،الف نور،ملک بلال حسین کے علاوہ مختلف مارکیٹس کے صدور اور معززین علاقہ نے شرکت کی
کوھاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کیطرف سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تمام نومنتخب عہدیداروں کومبارکباد
قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز صاحب سے کوھاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اپنے علاقہ میں صنعت و تجارت کے فروغ سلسلہ میں اپنے کردار/کوششوں اور مسائل بارے تفصیلی بات چیت مسائل کے حل کیلئے سینیٹر صاحب کی بھرپور یقین دہانی پر ہم انکے شکرگزار ہیں
کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ممبران کو ممبر شپ کی تجدید کرانے کی ہدایت کوھاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے ٹی سی سی آئی) کے جنرل سیکریٹری نے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سالانہ ممبرشپ کی تجدید 31مارچ 2022 تک کروا لیں تاکہ انہیں ممبر شپ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013 کے تحت کے سی سی آئی نے ممبرشپ کی تجدید کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ 2022 مقرر کی ہے اور کوھاٹ چیمبر میں سالانہ ممبرشپ کی تجدید کا عمل جاری ہے ۔کے ٹی سی سی آئی کی جانب سے سالانہ ممبرشپ کی تجدید کے حوالے سے پہلے ہی ممبران کو آگاہ کیا جاچکا ہے جن میں ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سال 2022-23 کے لیے اپنی سالانہ ممبرشپ کی تجدید مقررہ تاریخ تک کروالیں۔ ممبرشپ کی تجدید کے لیے مقررہ فیس کے ہمرا ہ انکم ٹیکس ریٹرن اور اگر قابلِ اطلاق ہو تو سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہوگا
Category: