!!!السلام علیکم محترم ممبران
کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبر شپ تجدید برائے سال 2025-26 کا آغاز یکم مارچ 2025 سے ہو رہا ہے،
تمام معزز ممبران سے گزارش ہے کہ اپنی ممبر شپ بروقت تجدید کروا لیں تاکہ چیمبر کی سہولیات، تجارتی مواقع اور دیگر فوائد سے مسلسل مستفید ہو سکیں۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔
شکریہ
واجد خان
سیکرٹری جنرل
کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
0331-9090199
کوھاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کیطرف سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تمام نومنتخب عہدیداروں کومبارکباد
کوھاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس
اجلاس میں 26-2024 کے لئے نومنتخب کابینہ کا اعلان
حافظ رشید پراچہ کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر منتخب
کوہاٹ چیمبر آف کامرس بغیر کسی سیاسی و ذاتی مقاصد کے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ملک اسد خان
بغیر کسی عہدہ 6 سال کوہاٹ چیمبر کی خدمت کی۔ عوام اور حکومت ساتھ دے تو ذمہ داری اور چیلنج سے کہتا ہوں کہ علاقے کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔رشیدپراچہ
علاقائی مفاد میں انتظامیہ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ حامد اقبال ADC
فاونڈر صدر ملک اسد خان کی زیر صدارت کوھاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس مقامی نجی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔سابق MNA درہ آدم خیل سرپرست کوہاٹ چیمبر درہ حاجی بازگل.حاجی عابد خان۔میرزمان شینواری۔ احمد ابراہیم پراچہ۔ ملک اقبال ودیگر اہم شخصیات بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے اجلاس میں الیکشن کمیشن اراکین کی طرف سے 2024-26 کے لئے نومنتخب کابینہ کا انجنئیر سید فائق شاہ نےاعلان کیا کابینہ میں رشیداحمدپراچہ صدر۔ فہیم اللہ(جاوید فلور ملز)سینئر نائب صدر محمد ادریس آفریدی (ٹیکساس ریسٹورنٹ)نائب صدر منتخب، جبکہ کارپوریٹ سیکٹر سے کامران طاہر SBT انٹرنیشنل ۔ مدثر افیف الحاج ظریف اینڈ سنز۔ محمد آصف زمان CNG۔ تاجمین علی کلاسک نیوٹراسوٹیکل لیب۔ محمد انور چغتائی منظور الیکٹرانکس ۔ عمار الدین۔ کوہاٹ انکلیو
ایسوسی ایٹ کلاس سے جاسم بخاری دیوان ٹریولز۔ محمد وسیم AM ایشیا بلڈرز۔ خالد محمود ۔خیبر انجنئیرنگ۔ شاہین پلازہ۔ اقبال میر۔ سدیس گارمنٹس میانخیل بازار۔ عبد المحسن نعیم۔ ملٹی برانڈز مارکیٹنگ۔ سحر یحی۔ شاہ اینڈ شاہ کمپنی۔ جبکہ کوارڈینیٹر کرنل ر جواد پراچہ اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی کسٹ روبیل نزیرمنتخب ۔جو کہ یکم اکتوبر سے چارج سنبھالیں گےاجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اسکے بعد جنرل سیکریٹری کی طرف سے نومنتخب صدر رشیدپراچہ نے سابقہ حسابات سے آگاہ کیا گیا اور کہا ملک اسد خان کا لگایا ہوا پودا پھل پھول رہا ہےجبکہ حکومت سے انڈسٹری کے فروغ سے متعلق ڈیمانڈز اور عوام کو ٹیکس پئیر بن کر چیمبر کا ممبر اور صنعت لگانے کا پیغام دیا اور کہا کہ ہر کوئی چیمبر کے پلیٹ فارم سے عہدہ لے کر یا بغیر عہدہ خدمت کر سکتا ہے چیمبر آف کامرس کی کامیابیوں میں میڈیا اور مختلف تنظیموں معروف سماجی شخصیات کا اہم رول ہےنو منتخب کابینہ نے کوھاٹ چیمبر اور صنعت وتجارت کے فروغ کے لئے بھرپور کام کرنے کا عزم کیا موجودہ صدر ارشد حیات۔ سینئر نائب صدر پیر کامران شاہ اور ایگزیکٹو کمیٹی نے ہمیشہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے خدمت جاری رکھنے کا یقین دلایا اسکے بعد شیرخان نے بازار یونین کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں شاہین حاجی۔فاونڈر ممبر اسد جاوید۔ ڈاکر خان۔ اسرار شینواری۔ عظمت جمیل،امتیاز پراچہ۔ باسط امتیاز پراچہ۔ شعیب خان۔ ایم جنید، راشد ،اعزاز احمد،قاری فتح۔ چئیرمینز فیاض بھولو۔ میسر علی شاہ ۔ سخی افضل۔ محمد عالم۔ بلال بنگش۔ محمد،شکیل بنگش۔ قاسم عتیق۔ دلاور اعوان۔وہاب عالم۔ عدنان پپو کے علاوہ مختلف مارکیٹس کے صدور اور معززین علاقہ نے شرکت کی